مس یونیورس ہرناز سندھو کی بالی ووڈ میں شاندار انٹری

فلمساز ساجد ناڈیاڈوالا نے انہیں اپنی کامیاب فلم سیریز 'باغی 4' کے ذریعے لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے


ویب ڈیسک December 15, 2024


مس یونیورس 2021 کی فاتح ہرناز سندھو بالی ووڈ میں اپنی پہلی فلم کے لیے تیار ہیں۔ 

فلمساز ساجد ناڈیاڈوالا نے انہیں اپنی کامیاب فلم سیریز 'باغی 4' کے ذریعے لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فلم 5 ستمبر 2025 کو ریلیز ہوگی۔

ہرناز سندھو، جو اپنی خوبصورتی اور اعتماد کے لیے مشہور ہیں، فلم 'باغی 4' میں ٹائیگر شروف، سنجے دت اور سونم باجوا کے ساتھ نظر آئیں گی۔ یہ فلم ان کے شوبز کیریئر کا پہلا بڑا قدم ہوگی۔

ناڈیاڈوالا نے ایک ٹویٹ کے ذریعے ہرناز کی ڈیبیو کا اعلان کیا، جس میں لکھا: "مس یونیورس سے باغی یونیورس تک! ہماری نئی 'ریبل' ہرناز سندھو کو باغی 4 میں پیش کر رہے ہیں۔"


'باغی 4' کی ہدایتکاری اے ہرشا کر رہے ہیں، جبکہ فلم ناڈیاڈوالا گرینڈ سن انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی جا رہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں