مزے دارچکن نگٹس

چکن نگٹس آپ با آسانی اورمختصروقت میں بنا کر افطار دسترخوان کی رونق بڑھا سکتے ہیں


ویب ڈیسک June 02, 2018
چکن نگٹس آپ با آسانی اور مختصر وقت میں بنا کر افطار دسترخوان کی رونق بڑھا سکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

رمضان پکوان میں آج پیش ہے چکن نگٹس بنانے کی ترکیب جو بچوں اور بڑوں سب ہی کو بے انتہا پسند ہوتے ہیں جب کہ نگٹس کوآپ با آسانی اور مختصر وقت میں بنا کر اپنے افطار دسترخوان کی رونق بڑھا سکتے ہیں۔

اجزا:

مرغی کا بغیر ہڈی کا گوشت (آدھا کلو)، نمک (حسب ذائقہ)، پسا ہوا لہسن (ایک کھانے کا چمچا)، پسی ہوئی سفید مرچ (آدھا چائے کا چمچا)، سرکہ (2 سے 3 کھانے کے چمچے)، سویا سوس (4 کھانے کے چمچے)

آمیزے کے لیے:

میدہ (ایک پیالی)، مکئی کا آٹا (آدھی پیالی)، نمک (حسب ذائقہ)، پسی ہوئی سفید مرچ (آدھا چائے کا چمچا)، دو انڈوں کی سفیدی اور کھانے کا تیل (تلنے کے لیے)۔

ترکیب:

گوشت میں نمک، لہسن، سفید مرچ، سرکہ اور سویا سوس لگا کر آدھے سے ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ آمیزہ بنانے کے لیے انڈوں کی سفیدی پھینٹ کر میدہ، مکئی کا آٹا، نمک اور سفید مرچ ملا لیں۔ اس میں پانی ڈال کر گاڑھا سا آمیزہ بنالیں اور چکن کی بوٹیاں اس آمیزے میں بھگو کر 15 سے 20 منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں، کڑاہی میں کھانے کا تیل درمیانی آنچ پر 3 سے 5 منٹ گرم کرکے چکن نگٹس گولڈن فرائی کرلیں اور ٹشو پیپر پر نکال لیں۔ لیجئے تیار ہیں گرما گرم چکن نگٹس جسے آپ ٹماٹو کیچپ کے ساتھ افطار کے وقت پیش کرکے خوب داد وصول کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں