اسلام آباد:
حکومت پنجاب نے سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور کے شہید بچوں سے اظہار یک جہتی کے لیے 16 دسمبر کو اسلام آباد اور لاہور میں تمام سرکاری اور نجی اسکول اور کالجز بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسلام آباد میں 16 دسمبر کو تمام نجی اور سرکاری اسکول اور کالج بند رہیں گے۔
اسی طرح ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر 16 دسمبر کو لاہور شہر کے تمام سرکاری اور نجی اسکول اور کالجز بند رہیں گے لیکن تمام یونیورسٹیاں کھلی رہیں گی۔