گورنر سندھ سے جامعتہ الرشید کے مہتمم مفتی عبد الرحیم کی ملاقات، مدارس رجسٹریشن پر تبادلہ خیال

مدارس رجسٹریشن حساس معاملہ ہے اس میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اہم اقدام ہے، مفتی عبد الرحیم


اسٹاف رپورٹر December 15, 2024

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے جامعتہ الرشید کے مہتمم اور الغزالی یونیورسٹی کے چانسلر مفتی عبد الرحیم نے ملاقات کی ملاقات میں مدارس رجسٹریشن، علمائے کرام کی خدمات اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے اور متفقہ لائحہ عمل کے بعد ہی حکومت کوئی اقدام اٹھائے گی انہوں نے کہا کہ علمائے کرام کی مشاورت سے بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہوئے ہیں۔

گورنر سندھ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں جامعتہ الرشید کے مہتمم مفتی عبد الرحیم کا کہنا تھا کہ مدارس رجسٹریشن حساس معاملہ ہے اس میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اہم اقدام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں