شام میں نئی حکومت آنے سے ایران کی عسکری سپلائی لائن کٹ گئی؛ حزب اللہ

اسرائیل نے گولان پہاڑیوں کے بفرزون پر قبضہ کرکے اپنی توسیع پسندانہ عزائم کا اظہار کیا ہے، نعیم قاسم


ویب ڈیسک December 15, 2024

حزب اللہ کے سربراہ نے تصدیق کی ہے کہ شام میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے سے ایران کے ذریعے ہماری عسکری سپلائی لائن کٹ گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ نے بشار حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیل کے گولان کی پہاڑیوں کے بفرزون میں قبضے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام کو خطرناک توسیع پسند دشمن کا سامنا ہے۔

حزب اللہ کے نئے سربراہ نعیم قاسم نے شام میں باغی رہنما ابو محمد الخولانی اور نئے وزیراعظم محمد البشیر سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات استوار نہ کریں۔

حزب اللہ کے سربراہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ شام کے نئے حکمران بھی اسرائیل کو دشمن ہی تسلیم کریں گے اور اسرائیل سے معمول کے تعلقات نہیں بنائیں گے۔

نعیم قاسم نے مزید کہا کہ نئی حکومت کے آنے کے بعد ایران سے شام کے راستے عسکری سپلائی لائن فی الحال معطل ہوگئی۔

حزب اللہ کے سربراہ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ شام کی نئی حکومت عسکری سپلائی کے اس راستے میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں