34 سالہ ایئر ہوسٹس نے مس فرانس کا تاج جیت کر تاریخ رقم کر دی

یہ کامیابی اس وقت ممکن ہوئی جب مس فرانس کے قوانین میں تبدیلی کی گئی


ویب ڈیسک December 15, 2024

فرانس کے کیریبین جزیرے مارٹینیک کی 34 سالہ ایئر ہوسٹس انجلِیک انگارنی-فیلوپون نے مس فرانس کا مقابلہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ وہ یہ تاج جیتنے والی سب سے معمر امیدوار بن گئیں۔

یہ کامیابی اس وقت ممکن ہوئی جب مس فرانس کے قوانین میں تبدیلی کی گئی، جس کے تحت 24 سال سے زائد عمر کی خواتین، شادی شدہ خواتین، اور مائیں بھی مقابلے میں حصہ لے سکتی ہیں۔

مس فرانس کے اس فائنل میں 30 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں ڈاکٹرز اور ڈینٹسٹس بھی شامل تھیں۔ مقابلے میں امیدواروں نے سوئمنگ سوٹ، علاقائی لباس، اور بال گاؤن میں کیٹ واک کی۔

انجلِیک کو تاج جیتنے کے بعد مس فرانس آرگنائزیشن کی طرف سے ایک سال کی تنخواہ، پیرس میں ایک اپارٹمنٹ، اور اسپانسرز کی جانب سے مختلف تحائف دیے جائیں گے۔

یہ مقابلہ ایسے وقت میں منعقد ہوا جب چند دن پہلے مس نیدرلینڈز کا مقابلہ 35 سال بعد ختم کر دیا گیا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ اب خواتین کی کامیاب کہانیوں اور بیوٹی اسٹینڈرڈز کے دباؤ جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں