پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ ہے اور نہ بنے گی، چیئرمین سینیٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کو حکومت سے تحفظات تھے جس پر  اب مذاکرات جاری ہیں، یوسف رضا گیلانی


ویب ڈیسک December 16, 2024
فوٹو اسکرین گریپ

اسلام آباد:

چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ تھی اور نہ مستقبل میں بنے گی، حکومت نے جو تحریری معاہدہ کیا اُس پر عمل کرے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی نے حکومت کی حمایت ضرور کی مگر نہ ہی کابینہ کا حصہ تھی اور مستقبل میں بھی نہیں بنے گی۔

یوسف رضا گیلانی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کو حکومت سے تحفظات تھے جس پر  اب مذاکرات جاری ہیں جیسے ہی کوئی نتیجہ نکلے گا سب کو آگاہ کیا جائے گا کیونکہ مسائل کا حل مذاکرات ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیپلزپارٹی سے کیے جانے والے تحریری معاہدے پر عمل کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں