آئی پی پیز سے اب تک ختم کیے گئے معاہدوں کا ریلیف عوام کو دیا جائے، حافظ نعیم

عوام کو حقیقی ریلیف نہ ملا تو دوبارہ احتجاج اور بھرپور تحریک شروع کریں گے، امیر جماعت اسلامی


آصف محمود December 15, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آئی پی پیز سے اب تک ختم کیے گئے معاہدوں کا ریلیف عوام کو دیا جائے عوام کو حقیقی ریلیف نہ ملا تو دوبارہ احتجاج اور بھرپور تحریک شروع کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ احتجاج ہر پارٹی کا بنیادی حق ہے اور عوامی رائے کو دبانے کے عمل سے ملک کبھی بھی درست سمت میں آگے نہیں بڑھ سکتا۔ملک میں ایک طرف اصولی سیاست کے نام پر وصولی سیاست چل رہی ہے اور دوسری جانب انتخابات میں جیتنے والوں کو جیتنے نہ دینے کی غلط روش چل پڑی ہے جو جمہوریت اور عوامی رائے کی توہین ہے۔

 انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی پی پیز کے ظالمانہ اور عوام دشمن معاہدوں کے خاتمے کے حوالے سے حکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے جماعت اسلامی اور حکومت کے معاہدے کا فالواپ کیا جا رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی ساکھ میں بہتری اور عوامی حمایت میں اضافہ ہوا کیونکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ حق و انصاف، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی بات کی ہے اس لیے آج بھی جماعت اسلامی عوام کی مؤثر اور توانا آوازہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں