ریلیز سے پہلے 100 کروڑ کمانے والی پہلی بھارتی فلم کون سی ہے؟ جانیں حیران کن تفصیلات!

فلم کو اصل میں مارچ 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا، لیکن کووڈ وبا کے باعث تاخیر ہوئی


ویب ڈیسک December 15, 2024

بھارتی سنیما کے بدلتے رجحانات میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی جب جنوبی بھارت کے سپر اسٹار موہن لال کی 2021 میں ریلیز ہونے والی فلم "مرکار: لائن آف دی عربین سی" نے ریلیز سے پہلے ہی 100 کروڑ روپے کما لیے۔ یہ کارنامہ ایڈوانس بکنگ کے ذریعے ممکن ہوا، اور فلم نے ریلیز سے پہلے زبردست ہائپ پیدا کی۔

مرکار کو اصل میں مارچ 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا، لیکن کووڈ وبا کے باعث تاخیر ہوئی۔ اس دوران پروڈیوسر اینٹونی پیرمباؤر فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز کرنے پر غور کر رہے تھے۔ تاہم، وزیر برائے فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن سجی چیریان نے انہیں بڑی اسکرین پر ریلیز کا مشورہ دیا تاکہ وبا کے بعد فلم انڈسٹری کو سہارا مل سکے۔ 

یہ فیصلہ کارگر ثابت ہوا، اور فلم نے ریلیز سے پہلے 4,100 اسکرینز پر ایڈوانس بکنگ کے ذریعے 100 کروڑ روپے کمائے۔

فلم کی ہدایتکاری پریادرشن نے کی اور موہن لال نے مرکزی کردار ادا کیا۔ دیگر کاسٹ میں ارجن سارجا، سنیل شیٹی، پرنو موہن لال، منجو واریر، کیرتھی سوریش اور کئی دیگر شامل تھے۔ موسیقی کی ذمہ داری راہول راج اور انکیت سوری نے سنبھالی جبکہ سینماٹوگرافی ایس تھروناؤکراسو نے کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں