لاہور:
گجرپورہ میں گھریلو لڑائی جھگڑے پر طیش میں آکر شوہرنے بیوی کوقتل کردیا۔
پولیس کے مطابق گھر میں معمولی جھگڑے پر شوہر عبدالرحمٰن عرف مانی شاہ نے اپنے بیوی کو گولیاں ماردیں، مقتولہ کی شناخت طوبیٰ کے نام سے ہوئی ہے جو پانچ بچوں کی ماں تھی۔
پولیس کے مطابق قاتل واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، موقع سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔