اے این پی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں ساتھی سمیت جاں بحق

ضلع کرک میں نامعلوم افراد نے عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی صدر کو نشانہ بنایا

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں نامعلوم مسلح افراد کے قاتلانہ حملے میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مقامی صدر ساتھی سمیت جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کرک کے علاقے ٹیری میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے صدر مستجاب عالم ساتھی سمیت جاں بحق ہوئے۔

پولیس نے واقعے کے بعد جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا۔

Load Next Story