پنجاب، 5 سالہ کا معصوم بچہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

ملزم وقاص اور تین ساتھیوں نے کھیتوں میں لے جاکر پانچ سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا


ویب ڈیسک December 15, 2024

فیصل آباد:

پنجاب کے شہر تاندلیانوالہ میں پانچ سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تاندلیانوالہ کے تھانہ باہلک کے علاقے میں مبینہ بد فعلی کے بعد پانچ سال کے بعد بچے کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ علاقہ تھانہ باہلک اراضی دھن سنگھ پنڈی شیخ موسی میں پیش آیا۔ ملزمان وقاص سمیت تین ساتھیوں نے سرسوں کے کھیت میں لے جاکر مبینہ زیادتی کی اور پھر قتل کر کے فرار ہوئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جبکہ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا۔

بچے کے قتل پر سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل نے ایس پی صدر ڈویژن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی۔

سی پی او نے لواحقین کو ملزمان کی جلد گرفتاری اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں