مسلم یوتھ لیگ کراچی گدھا گاڑی ریس ’سرتاج‘ نے جیت لی

فاتح گدھے کے مالک کو ایک لاکھ روپے اور شیلڈ بطور انعام دی گئی

فوٹو فائل

کراچی:

سرتاج نامی گدھے نے گدھا گاڑی ریس جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم یوتھ لیگ کراچی کے زیر اہتمام  چیمپئنز گدھا گاڑی  ریس مائی کولاچی سے نیٹی جیٹی پل تک منعقد ہوئی، جس میں پندرہ گدھا گاڑیاں شریک ہوئیں۔

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے گدھے سرتاج کے مالک محمد عارف بلوچ نے کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایسے مقابلے عوامی دلچسپی کا باعث بنتے ہیں اور ان کا تسلسل کے ساتھ انعقاد ہونا چاہیے۔

آخر میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی، پہلی پوزیشن کے حامل گدھے کے مالک کو ایک لاکھ روپے نقد اور میڈل سے نوازا گیا جبکہ دوسری پوزیشن پانے والے گدھے کو 50 ہزار اور تیسری پوزیشن کا حامل گدھا 30 ہزار نقد انعام پانے میں کامیاب رہا۔

Load Next Story