رحیم یار خان پولیس کی کچے میں کارروائی، 3 مغوی بحفاظت بازیاب

اغوا کار مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے، تینوں کو چند روز قبل راجن پور سے اغوا کیا گیا تھا، ترجمان پنجاب پولیس


ویب ڈیسک December 15, 2024

ملتان:

پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں کارروائی کر کے تین مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروالیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان میں کچے کے علاقے ڈاکوؤں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر تھانہ بنگلا اچھا راجن پور نے سرحدی علاقے میں کارروائی کی۔

کارروائی میں تین مغوی بحفاظت بازیاب ہوئے جن کی شناخت اکرم، موسیٰ اور محمد سرور کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تینوں مغویوں کو حفاظتی تحویل میں لیا، پولیس کارروائی کے نتیجے میں اغوا کار مغویوں کو چھوڑ کر کچے کی طرف فرار  پوگئے جنکا پولیس تعاقب کررہی ہے۔ 

ترجمان کے مطابق آپریشن میں پولیس کو نائٹ ویژن چشمے، ایلیٹ کمانڈوز سمیت بھاری ہتھیاروں کی مدد حاصل تھی، تینوں مغوی چند روز قبل راجن پور کے سرحدی علاقے کوٹ کرم خان تھانہ آباد پور کی حدود سے اغوا کئے گئے تھے۔

آئی جی پنجاب نے کامیاب کارروائی پر ڈی پی او رحیم یار خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں