کوئٹہ:
گرینڈ ہیلتھ الائنس کے بائیکاٹ کی وجہ سے بلوچستان میں انسداد پولیس مہم کو مؤخر کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان میں انسداد پولیو مہم 16 دسمبر پیر سے شروع ہونا تھی تاہم اسے ایک دن کیلیے مؤخر کیا گیا ہے اور مہم 17 دسمبر منگل سے شروع ہوگی اور 7 روز تک جاری رہے گی۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس نے مطالبات پورے نہ ہونے کی وجہ سے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ رواں سال بلوچستان میں سب سے زیادہ پولیو سے متاثرہ کیسسز سامنے آئے ہیں۔