1000 کروڑ کی فلم کرنے والی پہلی بھارتی اداکارہ کون؟ جواب جان کر حیران رہ جائیں!
بھارتی سینما میں کئی اداکار اپنی پرفارمنس اور فلم کی شاندار کہانی کے ذریعے ناظرین کے دل جیتنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب ایک اداکارہ کی فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں ہی 1000 کروڑ روپے کما لیے؟ جی ہاں، یہ کارنامہ دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ یا انوشکا شیٹی کا نہیں بلکہ اداکارہ رمیا کرشنن کا ہے۔
رمیا کرشنن، جو اپنی ورسٹائل اداکاری کے لیے مشہور ہیں، نے جنوبی بھارتی اور بولی وڈ فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ رمیا کی فلمی زندگی کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں سب سے بڑا کردار ایس ایس راجامولی کی بلاک بسٹر فلم "باہوبلی" کا تھا، جہاں انہوں نے "شواجی دیوی" کا یادگار کردار ادا کیا۔
"باہوبلی" نہ صرف ایک تاریخی فلم ثابت ہوئی بلکہ یہ پہلی بھارتی فلم بنی جس نے 1000 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلے یہ کردار لیجنڈری سری دیوی کو پیش کیا گیا تھا، لیکن ان کے مصروف شیڈول اور زیادہ معاوضے کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہو سکا، اور یہ کردار رمیا کرشنن کو ملا، جسے انہوں نے بہترین طریقے سے نبھایا۔
رمیا نے 1985 میں تمل فلم "ویلائی مناسو" سے ڈیبیو کیا اور 1999 کی کلٹ کلاسک فلم "پڈایپا" میں اپنے نیلمباری کے کردار سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا۔ بولی وڈ میں انہوں نے یش چوپڑا کی فلم "پرمپرا" کے ذریعے قدم رکھا۔ ان کی کامیابیاں اور شاندار اداکاری آج بھی ان کے مداحوں کو متاثر کرتی ہیں۔