دلجیت دوسانجھ پر بھی ’پشپا 2' کا بخار چڑھ گیا، ویڈیو وائرل
دلجیت دوسانجھ، جو اپنی زبردست گائیکی اور عاجزی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، وہ اپنے کنسرٹ میں ایک بار پھر مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب رہے۔
ان کی "دل-لومناٹی" ٹور نے پورے ملک میں دھوم مچائی ہے، اور مداحوں کے ساتھ ان کا خاص تعلق ہر کنسرٹ کو یادگار بناتا ہے۔
چنڈی گڑھ کنسرٹ کے دوران دلجیت نے سپر اسٹار الو ارجن کی فلم "پشپا 2: دی رول" کے مشہور ڈائیلاگ "جھکے گا نہیں سالا" کو منفرد انداز میں پیش کیا۔ ایک وائرل ویڈیو میں دلجیت کو یہ ڈائیلاگ بدل کر کہتے ہوئے سنا گیا:"سالا نہیں جھکے گا تو کیا جیجا جھک جائے گا؟"