مندر کے ایک پراسرار بزرگ نے کیسے بھارتی اداکار کی زندگی بدل دی؟ 

اداکار جنوبی بھارت میں سونامی متاثرین کے لیے امدادی کاموں میں مصروف تھے


ویب ڈیسک December 15, 2024

بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی کے ایک پُراسرار واقعے کا ذکر کیا۔ یہ واقعہ 2004 میں پیش آیا جب ویویک جنوبی بھارت میں سونامی متاثرین کے لیے امدادی کاموں میں مصروف تھے۔

ویویک نے بتایا کہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے مشکل دور میں والدہ کے مشورے پر دوسروں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس دوران کسی نے انہیں ایک مندر جانے کا مشورہ دیا جہاں ان کی ملاقات سفید داڑھی والے ایک سادہ بزرگ سے ہوئی۔

اداکار کے مطابق، "وہ بزرگ دھوتی پہنے ہوئے تھے لیکن ان کی روانی سے انگریزی بولنے کی صلاحیت نے مجھے حیران کر دیا۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ میں ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہوں اور مالی نقصان کا سامنا ہے، لیکن امدادی کاموں پر خرچ کی گئی رقم میری زندگی میں خوشحالی لائے گی۔"

ویویک نے مزید بتایا کہ وہ بزرگ انہیں چند ہدایات دینے کے بعد غائب ہوگئے۔ جب ویویک نے لوگوں سے اس بزرگ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مندر خالی ہے اور وہاں کوئی نہیں رہتا۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں