حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق اگلے 15 روز کے لیے ہوگا


ویب ڈیسک December 15, 2024
کاروباری سرگرمیاں محدود ہونے کی وجہ سے روزگار کے مواقعے انتہائی کم ہوچکے ہیں (فوٹو: فائل)

اسلام آباد:

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 252 روپے 10 پیسے برقرار رکھی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گزشتہ 15 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت پر کام کیا۔

حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں رودو بدل کی جائے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 دسمبر سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.05 روپے فی لٹر کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 258.43 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 255.38 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کےمطابق پیٹرول کی موجودہ فی لیٹر قیمت 252.10 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.32 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 164 روپے 98 پیسے سے کم ہو کر 161 روپے 66 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.78 روپے فی لیٹر کم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 151 روپے 73 پیسے سے کم ہو کر 148 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں