کراچی میں رنگا رنگ ڈاگ شو کا انعقاد، 36 مختلف نسلوں کے کتوں نے نرالے انداز سے شرکا کو محظوظ کیا
کراچی میں ضیاءالدین یونیورسٹی کے سامنے فیملی پارک میں رنگا رنگ ڈاگ شو میں 36 مختلف نسلوں کے 150 سے زائد کتوں نے اپنی دلکش حرکاتوں سے شرکا کو لطف اندوز کیے رکھا، شو کے دوران انسان اور کتوں کے درمیان حسین امتزاج دیکھنے کو ملا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں رنگا رنگ ڈاگ شو کا انعقاد ہوا جہاں 36 مختلف نسلوں کے 150 سے زائد کتوں نے اپنے نرالے انداز سے شرکا کو محظوظ کیا۔
شو میں جرمن شیفرڈ، سائبیریئن ہسکی، پومیرین، چاؤ چاؤ،پٹ بل، تبتین ماسٹیف، نیپولیٹن ماسٹیف، افریقی ماسٹیف، بور بل، پگ، امریکن بُلی، شِزو، پومیرین سمیت کئی مشہور نسلوں کے کتے شامل تھے۔
چھوٹے نسل کے کتوں کی شرارتوں اور اٹکھیلیوں نے بچوں اور بڑوں کا دل جیت لیا جبکہ وہیں کچھ کتوں کے غصے نے بچوں کو خوف میں مبتلا کیے رکھا۔