کراچی:
شہر قائد کے علاقے یوسف گوٹھ، گلی نمبر 1 میں ایک اوباش نوجوان کی راہگیر خاتون کے سامنے نازیبا حرکت کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں نوجوان خاتون کے گزرنے پر نازیبا حرکت کرتا ہے، جبکہ اس کے دوست اس حرکت کو ویڈیو میں ریکارڈ کرتے ہیں اور پھر اسے دوبارہ ایسی حرکت کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
ویڈیو میں نظر آنے والا نوجوان اس ویڈیو کے بعد میڈیا کے سامنے آیا اور اس نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں اس نے کہا کہ مجھے اپنی حرکت کا پچھتاوا ہے، میں ماں بہنوں سے معافی مانگتا ہوں۔
اس نوجوان کا نام شعیب بتایا جا رہا ہے، جو یوسف گوٹھ گلی نمبر 1 کا رہائشی ہے۔ ویڈیو کے مطابق، نوجوان نے اپنے دوستوں کے کہنے پر دوبارہ نازیبا حرکت کی تھی، جس کی وجہ سے یہ معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے۔
یہ واقعہ یوسف گوٹھ کی گلی نمبر 1 میں پیش آیا، اور ویڈیو بنانے والا شخص بھی شعیب ہی تھا جس نے اپنی پچھلی حرکت کا اعتراف کیا اور کہا کہ یہ سب شیطانی مزاح تھا اور میں اپنی غلطی پر شرمندہ ہوں۔