جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے 14 مقدمات کی سماعت آج ہو گی

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی جیل عدالت میں پیش کیا جائیگا


Qaiser Sherazi December 16, 2024

اسلام آباد:

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہو گی اور گواہان کے بیان ریکارڈ ہونگے۔

دیگر کیسز میں ملزمان کی حاضری ہو گی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے آج جیل عدالت پیش کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ ان کیسوں کی کچہری عدالت اور اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی جیل عدالت میں پیش کیا جائیگا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں