ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس، پاکستان کی شمولیت کے امکانات

رواں ہفتے پاکستان کی تین کمپنیوں فوجی فرٹیلائزر، ماڑی پٹرولیم اور یونائیٹڈ بینک نے مطلوبہ حد کو عبور کرلیا


ٹریبون رپورٹ December 16, 2024

کراچی:

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں حالیہ تیزی سے پاکستان کے MSCI ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں شمولیت کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

پاکستان 1994 سے 2007 تک MSCI ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس کا حصہ رہا، لیکن 2008 میں پاکستان کو انڈیکس سے خارج کردیا گیا، اس کے بعد پاکستان 2017 دوبارہ شمولیت کے قابل ہوا، لیکن 2021 کے معاشی بحران نے ایک بار پھر شمولیت کے امکان معدوم کردیے۔

آج پاکستان ایک بار پھر شمولیت کیلیے تیار ہے، MSCI  مارکیٹ کی درجہ بندی کے فریم ورک کے مطابق پاکستان کو 1,260 ملین ڈالر کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ تین کمپنیوں اور15% سالانہ ٹریڈڈ ویلیو ریشو (ATVR) کے ساتھ 630 ملین ڈالر کی فری فلوٹ پر مبنی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کی ضرورت ہے۔

رواں ہفتے پاکستان کی تین کمپنیوں فوجی فرٹیلائزر، ماڑی پٹرولیم اور یونائیٹڈ بینک نے مطلوبہ حد کو عبور کرلیا، تینوں کمپنیاں بالترتیب 1 ارب ڈالر، 650 ملین ڈالر، اور 665 ملین ڈالر کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ ٹریڈ کر رہی ہیں، جبکہ مزید 8 کمپنیاں لائن میں ہیں۔

جس کے نتیجے میں اب وقت آگیا ہے کہ پالیسی ساز پاکستان کو ایک ابھرتی ہوئے مارکیٹ کے طور پر پیش کریں، ایمرجنگ مارکیٹ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ابھرتی ہوئی مارکیٹ قرار دینے کی صورت میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں مزید تیزی آئے گی، جس سے اسٹاک مارکیٹ مزید بلند ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں