فلم فیسٹیول میں عالیہ بھٹ کی طبعیت خراب، بھابھی کرینہ کپور مدد کو آن پہنچی

عالیہ بھٹ ان دنوں اپنے پروفیشنل کیریئر میں خاصی مصروف ہیں۔ وہ حال ہی میں وسان بالا کی فلم "جیگرا" میں نظر آئیں


ویب ڈیسک December 16, 2024

MUMBAI:

لیجنڈری اداکار اور فلم ساز راج کپور کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر منعقدہ فلم فیسٹیول میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں عالیہ بھٹ اور ان کی بھابھی کرینہ کپور بھی شامل ہوئیں۔

اس ایونٹ کے دوران ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں عالیہ بھٹ تھوڑی تناؤ کا شکار نظر آ رہی ہیں۔

اس موقع پر کرینہ کپور نے اپنے پر سکون اور دوستانہ انداز میں عالیہ کے نزدیک جا کران کو مسکراہٹ کے ساتھ تسلی دیتی ہیں، جس کے بعد ان کے تناؤ میں کافی کمی آ جاتی ہے، اس کے بعد دونوں نند بھابھی نے کپور خاندان کے دیگر افراد بشمول رنبیر کپور، کرشمہ کپور، سیف علی خان، رندھیر کپور اور ببیتا کپور کے ساتھ گروپ فوٹو کے لیے پوز دیا۔

یہ فیسٹیول آر کے فلمز، فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن اور نیشنل فلم آرکائیو آف انڈیا (NFDC) کے اشتراک سے منعقد کیا گیا، "راج کپور 100: سیلیبریٹنگ دی گریٹ شو مین" کے تحت 13 سے 15 دسمبر تک بھارت کے 40 شہروں اور 135 مقامات پر راج کپور کی کلاسک فلموں کی نمائش کی جا رہی ہے۔ اس فیسٹیول میں "آوارہ"، "شری 420"، اور "میرا نام جوکر" جیسی مشہور فلمیں شامل ہیں۔

عالیہ بھٹ ان دنوں اپنے پروفیشنل کیریئر میں خاصی مصروف ہیں۔ وہ حال ہی میں وسان بالا کی فلم "جیگرا" میں نظر آئیں، جو ان کے پروڈکشن ہاؤس "ایٹرنل سنشائن پکچرز" کے بینر تلے بنائی گئی دوسری فلم تھی، ان کا اگلا پروجیکٹ "الفا ود شروری" ہے، جو یش راج فلمز کی جاسوسی کائنات میں خواتین کی قیادت پر مبنی پہلی فلم ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں