ناسا کے مطابق دو انتہائی بڑے سیارچے 2024 XY5 اور 2024 XB6 آج 16 دسمبر 2024 کو زمین کے قریب سے گزریں گے۔
خلائی ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ ان سیارچوں سے اگرچہ کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم یہ سیارچے قریب سے گزرنے والے سیارچوں سے باخبر رہنے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
سایرچہ 2024 XY5 جس کی پیمائش 71 فٹ ہے، آج دوپہر 12:26 پر زمین کے قریب پہنچے گا جو 10,805 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کررہا ہے۔ یہ تقریباً 2,180,000 میل کے فاصلے سے گزرے گا۔
جبکہ دوسرا سیارچہ 2024 XB6 جو 2024 XY5 سے تھوڑا چھوٹا ہے اور اس کا قطر 56 فٹ ہے، یہ سیارچہ 14,780 میل فی گھنٹہ کی غیر معمولی رفتار سے زمین کے پاس سے گزرے گا۔ اس کا زمین سے قریب ترین فاصلہ تقریباً 4,150,000 ہوگا، لہٰذا اس سے بھی زمین کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اس طرح کے سیارچے ابتدائی شمسی نظام کے وجود میں آنے کی باقیات ہیں جو تقریباً 4.6 بلین سال پہلے تشکیل پایا تھا۔