قائداعظم نیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں آرمی کی ٹیم نے میدان مار لیا
قائد اعظم نیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ 2024 میں آرمی ویٹ لفٹنگ ٹیم نے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔
پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے زیر انتظام قائد اعظم نیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ لاہور میں منعقد ہوئی۔ آرمی ویٹ لفٹنگ ٹیم نے 4 گولڈ میڈلز، 4 سلور میڈلز اور 2 براؤنز میڈلز جیتے۔
تمام ٹیموں نے ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔