افغان شہریوں کو شناختی کارڈ اجرا میں ملوث نادرا اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

ملزمان نے رقم کے عوض غیر ملکیوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری رکنے میں معاونت کی


ویب ڈیسک December 16, 2024
(فوٹو: فائل)

کراچی:

افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث نادرا اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کارروائی کی، جس میں افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈز کے اجرا میں ملوث نادرا اہل اکروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ملزمان میں سید اصغر مہدی، سید ندیم علی اورعامر علی لاشاری شامل ہیں، جو عہدے کے لحاظ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈیٹا انٹری آپریٹر ہے۔ ملزمان کا تعلق صدر، ناظم آباد نادرا میگا سینٹر اور اسپتال چورنگی سینٹر سے ہے۔

ملزمان نے حسیب اللہ، حفیظ اللہ اور حبیب اللہ نامی غیر ملکیوں کو رقم کے عوض پاکستانی شناختی کارڈز اجرا میں معاونت کی۔ نادرا اہلکاروں سمیت افغان شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کے بعد مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں