نشئی ڈرائیورز کو پکڑنے والا پہلا اے آئی کیمرہ

کیمرے کا پہلی بار انگلینڈ میں ڈیون اور کارن وال کاؤنٹی میں تجربہ کیا گیا ہے


ویب ڈیسک December 17, 2024

شراب یا منشیات کے زیر اثر گاڑی چلانے والوں کو اب اے آئی کیمرے سے پکڑا جا سکے گا جس کا پہلی بار انگلینڈ میں ڈیون اور کارن وال کاؤنٹی میں تجربہ کیا گیا ہے۔

اے آئی کیمرہ ایسے ڈرائیوروں کے رویے کا پتہ لگا سکتا ہے جو شراب یا منشیات کی وجہ سے غیرمتوازن ہو جاتے ہیں۔ نشاندہی پر فوری پولیس کو الرٹ جاتا ہے جس کے بعد پولیس سڑک کے کنارے گاڑی کو روک کر، ڈرائیور سے بات کرکے الکوحل یا منشیات کے اثرات کو چیک کرنے والا ٹیسٹ انجام دے سکتی ہے۔

کیمرہ ڈویلپر کمپنی ایکوسینس کے جنرل مینیجر، جیوف کولنز نے کہا کہ ہمیں یہیں ڈیون اور کارن وال کاؤنٹی میں اس ٹیکنالوجی کی پہلی آزمائشوں کا انعقاد کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم زندگیوں کو تباہ کرنے والے کسی واقعے کا سے پہلے خرابیوں کا پتہ لگا لیں تو ہم سب محفوظ رہیں گے۔

کیمرہ کسی بھی سڑک پر تیزی سے گھوم سکتا ہے اور بغیر کسی انتباہ کے ڈرائیوروں کو اس بات کا علم ہی نہیں ہونے دیتا کہ وہ کیمرے میں آگئے ہیں جب تک کہ پولیس انہیں روک نہ لے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |