کراچی میں سردی کی حالیہ لہر سے متعلق محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا


ویب ڈیسک December 16, 2024
—فوٹو: فائل

کراچی:

بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں کے سبب شہر قائد میں سردی کی لہر برقرار ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ جناح ٹرمینل پر 8.9، فیصل بیس پر 11.5 اور مسرور بیس پر 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 جبکہ کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ دن بھر 3 سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

شہریوں کو سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے کم محسوس ہو رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہلکی دُھند کے باعث آج صبح کم سے کم حدِ نگاہ 3 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں