کیا آپ جانتے ہیں آنکھیں کیوں پھڑکتی ہیں؟

کچھ ادویات بھی ضمنی اثر کے طور پر آنکھ پھڑکنے کا سبب بن سکتی ہیں

آنکھ پھڑکنا ایک عام بات ہے اور اسے بہت سی ثقافتوں میں برے شگون سے بھی جوڑا جاتا ہے۔

تاہم ہم میں سے کچھ ہی اس کے پیچھے اصل وجہ جانتے ہونگے۔ آنکھ پھڑکنا عام طور پر کئی عوامل کی وجہ سے ہوتا ہے جو کہ درج ذیل ہیں:

آنکھوں میں جلن

آنکھ پھڑکنا خشک آنکھوں، تیز روشنی، ہوا یا فضائی آلودگی کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

تناؤ

ذہنی تناؤ بھی اس کا ایک سبب ہو سکتا ہے۔ آپ تناؤ کو کم کرنے کی تکنیک جیسے ورزش، مراقبہ یا سانس لینے کی مشقیں کرکے اسے دور کرسکتے ہیں۔

تھکاوٹ

نیند پوری نہ ہونا بھی آنکھوں کے پھڑکنے سے جُڑا ہے لہذا رات کو جلد سونے کی عادت اپنائیں۔

کیفین، الکوحل یا نیکوٹین

بہت زیادہ کیفین، الکوحل یا نیکوٹین کا استعمال بھی اس حالت کی وجوہات میں سے ایک ہے۔

ادویات

کچھ دوائیں ایک ضمنی اثر کے طور پر آنکھ پھڑکنے کا سبب بن سکتی ہیں خاص طور پر وہ دوائیں جو درد شقیقہ کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

آنکھ پھڑکنا عام طور پر عارضی ہوتا ہے اور خود ہی ختم ہوجاتا ہے لیکن کبھی شاذ و نادر صورتوں میں آنکھ پھڑکنا دماغ یا اعصابی نظام کے سنگین مسئلے کی علامت بھی ہو سکتی ہے جس پر فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ ایسے حالات درج ذیل ہیں

1) آنکھ کا پھڑکنا معمول سے زیادہ دیر تک ہو
2) آنکھ کا پھڑکنا بہت تکلیف دہ ہو
3) آنکھ کے پھڑکنے کے ساتھ ساتھ آپ کو دیگر علامات بھی ہوں جیسے کہ غیر ارادی طور پر پلکوں کا بند ہوجانا

Load Next Story