ترکیہ کی شام کی عبوری حکومت کو فوجی مدد کی پیشکش کردی

شام کی نئی حکومت کو ایک موقع دیا جانا چاہیے، ترک وزیر دفاع


ویب ڈیسک December 16, 2024

ترکیہ نے بغاوت کے نتیجے میں بشار الاسد کا تختہ الٹ کر بننے والی شام کی نئی حکومت کو فوجی مدد کی پیشکش کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے وزیر دفاع یاسر گلر نے کہا کہ شام میں قائم ہونے والی حکومت کو ایک موقع ضرور دیا جانا چاہیے۔

ترک وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اگر شام کی نئی حکومت نے مدد کی درخواست کی تو ترکیہ ضروری بشمول فوجی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یاسر گلر نے کہا کہ شام میں بننے والی حکومت کے اقدامات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جنھوں نے تمام اداروں کے احترام اور تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عہد کیا ہے۔

یاد رہے کہ ہیتہ التحریر الشام کی قیادت میں باغی گروہوں نے گزشتہ ہفتے شام کے دارالحکومت دمشق کا قبضہ حاصل کرلیا تھا اور ملک میں نئی عبوری حکومت تشکیل دیدی گئی۔

شامی صدر بشار الاسد اپنا 24 سالہ اقتدار چھوڑ کر اہل خانہ کے ہمراہ روس فرار ہوگئے تھے اور تاحال وہیں مقیم ہیں۔ ان کا اب تک کوئی بیان سامنے پر نہیں آیا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں