انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے احتجاج پر درج مقدمات میں 40 مظاہرین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پیش کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے 24 نومبرکو احتجاج کے حوالے سے 40 مظاہرین کو تھانہ شمس کالونی میں گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ ملزمان کے وکیل انصر کیانی کی جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ تمام گرفتار ملزمان مزدور طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں پولیس نے گھروں سے اٹھایا۔ متعدد ملزمان کو جن جگہوں سے گرفتار کیا گیا ان کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔ عدالت نے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔