شادی سے طلاق تک کے سفر کو خاتون نے مہندی کے ڈیزائن میں ڈھال دیا

پیشہ ور مہندی آرٹسٹ اروشی وورا شرما نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی ہے

ایک بھارتی خاتون نے حال ہی میں اپنے پیشہ ورانہ مہندی ڈیزائن کے ذریعے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق جدوجہد کو بیان کیا ہے جو بالآخر طلاق پر منتج ہوئی۔

پیشہ ور مہندی آرٹسٹ اروشی وورا شرما نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی ہے جس میں "طلاق مہندی" کا ڈیزائن دکھایا گیا ہے۔ 

اس کلپ میں اروشی اپنے ہاتھوں پر مہندی کے ڈیزائن کا استعمال کرتے ہوئے طلاق تک اپنے دُکھ بھرے ازدواجی سفر کو بیان کرتی ہیں۔ 

"بالآخر طلاق ہو گئی" کے اختتامی ڈیزائن سے مزین یہ مہندی روایتی نقش و نگار کی مہندی کو ایسی سیریز سے بدل دیتی ہے جو ناکام شادی میں عورت کے سفر کی عکاسی کرتی ہے۔ 

سسرال والوں کا نوکر جیسا سلوک کرنے سے لے کر اپنے شوہر کی طرف سے ساتھ نہ ملنے اور عدم تعاون کے احساس کو اجاگر کرنے والا یہ مہندی ڈیزائن بھارت میں عورت کے شادی کے مسائل کو ظاہر کرتا ہے۔

مہندی میں سسرال کے اندر غلط فہمیاں، صفائیاں اور جذباتی پریشانی کے مناظر کو طلاق کی حتمی تصویر کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

Load Next Story