دنیا کا ہر مسئلہ مذاکرات سے حل کیا جا سکتا ہے، وزیر اطلاعات

کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے امن و استحکام ناگزیر ہے، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک December 16, 2024
عطااللہ تارڑ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے—فوٹو: فائل

اسلام آباد:

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ڈائیلاگ ہر مسئلہ کا حل ہیں، دنیا میں کوئی ایسا مسئلہ نہیں جو بات چیت اور  مذاکرات سے حل نہ کیا جا سکے۔

انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک میں منعقدہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانی ثقافت اور ورثے کی تاریخ صدیوں پرانی ہے،  پاکستان کی ثقافت، تہذیب ہماری پہچان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی سے بہترین معاشرہ تشکیل پاتا ہے، ہم پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، مختلف ممالک کے وفود پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جو خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں،  ڈائیلاگ ہر مسئلہ کا حل ہیں، دنیا میں کوئی ایسا مسئلہ نہیں جو ڈائیلاگ سے حل نہ کیا جا سکے،  بہت سی چیزیں بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ  کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے امن و استحکام ناگزیر ہے، پاکستان ایک خوبصورت اور پرامن ملک ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ تاریخی مقامات کے تحفظ کے لئے کام کر رہے ہیں، ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے ان تاریخی مقامات سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں