’’ہنی سنگھ کے رابطہ کرنے پر انھیں عورت سمجھتا رہا‘‘؛ ابرارالحق کا انکشاف

ابرارالحق نے عورت کا نام سننے کے بعد ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا


ویب ڈیسک December 16, 2024

پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے ایک پوڈ کاسٹ میں ہندوستانی ریپر ہنی سنگھ کے پہلی بار رابطہ کرنے پر انھیں عورت سمجھنے کے مغالطے کا انکشاف کیا ہے۔

ابرار الحق نے گزشتہ دنوں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انھوں نے ہندوستانی گلوکار ہنی سنگھ سے رابطے کا دلچسپ اور مزاحیہ قصہ شیئر کیا۔

گلوکار نے انکشاف کیا کہ ان کے منیجر نے ایک بار انھیں بتایا کہ ہنی نام کی ایک ’عورت‘ ان کے ساتھ گانا بنانا چاہتی ہے۔

ابرار الحق نے عورت کا نام سننے کے بعد ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔ لیکن ان کے منیجر سے دوبارہ ہنی سنگھ نے رابطہ کیا۔

ابرار نے ہنستے ہوئے بتایا کہ انھیں بعد میں پتا چلا کہ وہ جس ہنی کو عورت سمجھ رہے تھے وہ کوئی اور نہیں بلکہ مقبول بھارتی گلوکار ہنی سنگھ ہیں۔

اس غلط فہمی کے خاتمے کے بعد ابرار الحق نے ہنی سنگھ سے بات کی اور بعد ازاں دونوں نے مل کر ایک ٹریک بھی بنایا۔

۔۔۔۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں