سائنسدانوں نے برطانیہ کے خطے سمرسیٹ میں تقریباً 4,000 سال قبل ایک غیر معمولی پرتشدد حملے کے بارے میں تحقیق شائع کیا ہے جس میں کم از کم 37 افراد کو قتل کیا گیا تھا اور ممکنہ طور پر ان کو کھایا گیا تھا۔
یہ واقعہ ابتدائی کانسی کے دور کے انگلینڈ میں پیش آیا جو کہ انسانوں کے درمیان تشدد کا اس دور کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔
متاثرین کی ہڈیاں 1970 کی دہائی میں غاروں سے ملی تھیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ان ہڈیوں کو حملہ آوروں نے 15 میٹر کے غار میں پھینک دیا تھا۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر رِک شلٹنگ نے کہا کہ آدم خوری پر مبنی یہ قتل عام غالباً انتقام کی شدید خواہش کی وجہ سے سے ہوا ہو جس کے اثرات نسلوں تک منتقل ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ مرجانے والوں کو ایک رسم کے طور پر کھایا گیا ہو یا "باقیات کی توہین" کا پیغام حریف کو دینا ہو۔