شام کے حمیمیم فضائی اڈے سے روانہ ہونے والے خصوصی طیارے سے متعلق اہم معلومات سامنے آگئیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ روسی فضائیہ کا ایک طیارہ تھا۔
بیان میں تصدیق کی گئی ہے اس طیارے میں شام سے روس، بیلا روس اور شمالی کوریا کے بعض سفارت کار سوار تھے جنھیں روس لایا گیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شامی دارالحکومت دمشق میں روسی سفارت خانے نے اپنا کام جاری رکھا ہوا ہے۔
بیلا روس کی وزارت خارجہ کا بھی کہنا ہے کہ روسی طیارے کے ذریعے شام سے اپنے سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے باغی گروہوں نے بشار الاسد کے اقتدار کا تختہ الٹ دیا تھا جس کے بعد بشار اپنے اہل خانہ سمیت روس فرار ہوگئے تھے۔