اے پی ایس شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد پیپلزپارٹی کی رکن شازیہ مری نے پیش کی


وقاص احمد December 16, 2024
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا—فوٹو: فائل

اسلام آباد:

قومی اسمبلی نے سانحہ اے پی ایس کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی جبکہ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے پیش کی، جس میں لکھا گیا ہے کہ یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ اے پی ایس کے شہید بچوں کی قربانی نے پورے پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف متحد کیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت ایوان اور عوام اعادہ کرتے ہیں کہ دہشتگردی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، یہ ایوان دہشتگردی کے خلاف فورسزکی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

قراردار میں لکھا گیا ہے کہ یہ ایوان پاکستان کو دہشت گردی سے مکمل پاک کرنے کا اعادہ کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں