11دن میں 47 فلمیں سائن کرنے والا بھارتی اداکار برتن دھونے پر کیسے مجبور ہوا؟

پہلی فلم نے راتوں رات سپر اسٹار بنادیا اور پہلی فلم کا معاوضہ صرف تیس ہزار روپے ملا


ویب ڈیسک December 16, 2024

بالی وڈ اداکار راہول رائے، جنہوں نے 1990 کی دہائی میں ایک سپر ہٹ فلم کے ذریعے شہرت حاصل کی، اپنی زندگی اور کیریئر میں کئی اتار چڑھاؤ کا شکار رہے۔ 

مہیش بھٹ کی بلاک بسٹر فلم "عاشقی" سے ڈیبیو کرنے والے راہول رائے نے فلم ریلیز کے بعد صرف 11 دن میں 47 فلمیں سائن کیں لیکن ان کا سفر آسان نہ تھا۔

راہول رائے کی پہلی فلم "عاشقی" نے انہیں راتوں رات سپر اسٹار بنا دیا۔ انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ اس فلم کے لیے انہیں صرف 30,000 روپے معاوضہ ملا۔ فلم کی شاندار کامیابی کے بعد، ان کے پاس پروجیکٹس کی بھرمار تھی، لیکن ان کی بعد کی فلمیں جیسے "غضب تماشا", "سپنے ساجن کے", اور "گمراہ"، زیادہ کامیاب نہ ہو سکیں۔

ٹی وی شوز میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد، 2006 میں راہول نے ریئلٹی شو "بگ باس" کے پہلے سیزن میں شرکت کی اور اسے جیتا، جس سے ان کی مقبولیت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا۔

راہول رائے 1966 میں دیپک رائے اور اندرا رائے کے ہاں پیدا ہوئے۔ ان کی ذاتی زندگی کئی مسائل سے دوچار رہی۔ انہوں نے آسٹریلیا منتقل ہوکر اپنی بیوی، راج لکشمی خانولکر کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا، لیکن 2014 میں ان کی طلاق ہوگئی۔ اسی دوران یہ خبریں سامنے آئیں کہ آسٹریلیا میں انہوں نے برتن دھونے جیسا کام بھی کیا۔

2020 میں، فلم "ایل اے سی – لائیو دی بیٹل" کی شوٹنگ کے دوران راہول کو برین اسٹروک ہوا، جس کے بعد انہیں شدید طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کی بہن پریانکا رائے کے مطابق، سلمان خان نے خاموشی سے ان کے اسپتال کے بل ادا کیے۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں