روس کے علاقے میں جھڑپ کے دوران شمالی کوریا کے 30 فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے؛ یوکرین

شمالی کوریا نے روس کی مدد کے لیے اپنے 10 ہزار فوجی یوکرین سے جنگ کیلیے بھیجے ہیں


ویب ڈیسک December 16, 2024

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے علاقے کرسک میں ہونے والی ایک جھڑپ میں شمالی کوریا کے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کی مدد کے لیے شمالی کوریا نے اپنے فوجی دستے جنگ زدہ علاقوں میں بھیجے ہیں۔

مغربی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ روس کی طرف سے یوکرین سے لڑنے والے شمالی کوریا کے فوجیوں کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہوسکتی ہے۔

روس نے شمالی کوریا کے ان فوجی دستوں کو کرسک کے علاقے میں تعینات کیا ہے جہاں یوکرین نے اگست میں قبضہ کرلیا ہے۔

اس علاقے میں روسی فوجی کے ساتھ شمالی کوریا کی فوج بھی یوکرین کے خلاف جنگ میں حصہ لے رہی ہے۔

یوکرین نے کرسکے میں ایک تازہ جھڑپ میں شمالی کوریا کے 30 فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے فوجی ہلاک اور کتنے زخمی ہوئے۔ روس اور شمالی کوریا کی جانب سے اس دعوے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |