چکوال کے رجیان آئل فیلڈ میں نیا پمپ نصب، تیل کی یومیہ پیداوار میں ایک ہزار بیرل اضافہ

اضافے کے بعد رجیان فیلڈ کی مجموعی پیداوار 2 ہزار 5 سو بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے، ترجمان او جی ڈی سی ایل


طالب فریدی December 16, 2024

ضلع چکوال کے رجیان آئل فیلڈ میں الیکٹریکل سبمرسیبل پمپ (ای ایس پی) کامیابی سے نصب کر دیا گیا جس کے بعد رجیان فیلڈ کی پیداوار میں 1000 بیرل یومیہ اضافہ ہوگیا۔

تر جمان آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کے مطابق پاکستان کی او جی ڈی سی ایل  کامیابیوں کی راہ پر گامزن ہے اور او جی ڈی سی ایل نے ایک نیا پمپ رجیان فیلڈ میں نصب کیا ہے اس پمپ کی تنصیب سے رجیان فیلڈ کی پیداوار میں یومیہ ایک ہزار بیرل کا اضافہ ہونے کے بعد رجیان فیلڈ کی مجموعی پیداوار 2 ہزار 5 سو بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق نئے پمپ (ای ایس پی) کی تنصیب سے راجیان فیلڈ سے خام تیل کی پیداوار میں مزید اضافے کی توقع ہے اور او جی ڈی سی ایل کا راجیان فیلڈ میں مزید کنواؤں کے لیے اصلاحی پروگرام جاری ہے

ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ اس کامیابی سے ملک کے توانائی کے شعبوں کو مزید تقویت ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں