ایپل اپنی فولڈ ایبل ڈیوائس کب متعارف کرائے گا؟

اس ٹیب کا سائز سب سے بڑے آئی پیڈ سے بھی دُگنا ہوگا، رپورٹ


ویب ڈیسک December 17, 2024

تازہ ترین رپورٹس کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی ایپل ایک ایسے فلوڈ ایبل ٹیبلٹ پر کام کر رہی ہے جس کا سائز سب سے بڑے آئی پیڈ سے بھی دُگنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ ڈیوائس کی لانچ 2026 تک متوقع ہے اور اس میں ایک تقریباً نا دِکھنے والے لکیر ہوگی جو دو آئی پیڈ پرو کو کنارے سے جوڑتی ہوگی۔

ایپل کے ڈیزائنر فولڈ ہونے والے آئی پیڈ کا نمونہ پہلے ہی بنا چکے ہیں جس کا سائز مکمل طور پر پھیلنے کے بعد  18.8 انچز تک ہوگا۔

کمپنی 2011 سے اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے تواتر کے ساتھ پیٹنٹ فائل کر رہی ہے جس کی وجہ سے گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے فولڈ ایبل آئی پیڈ یا آئی فون کے متعلق خبریں گرم رہتی ہیں۔

تجزیہ کار اس سے قبل یہ پیش گوئی کر چکے ہیں کہ ایپل اپنا فولڈنگ آئی پیڈ اپنے بینڈی آئی فون سے پہلے لانچ کرے گا۔

ایپل کے شریک بانی اسٹیو ووزنائیک اس سے پہلے پتا چکے ہیں کہ دنیا کی سب سے مہنگی کمپنی اگر فولڈ ایبل ڈیوائس متعارف نہیں کرائے گی تو اپنے حریفوں سے پیچھے رہ جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |