بالی وڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کی آنے والی فلم "سکندر" کا شدت سے انتظار کرنے والے مداحوں کے لیے زبردست خبر سامنے آئی ہے۔
پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا نے اعلان کیا ہے کہ فلم کا پہلا ٹیزر 27 دسمبر 2024 کو، سلمان خان کی سالگرہ کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔
ہدایتکار اے آر مروگادوس کی زیر نگرانی بننے والی اس ایکشن سے بھرپور فلم میں سلمان خان کے ساتھ راشمیکا مندنا مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔
فلم کے پروڈیوسر کے مطابق، یہ فلم ایک شاندار سینما تجربہ پیش کرے گی، جسے عید 2025 کے موقع پر ریلیز کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
سلمان خان، جن کی دنیا بھر میں بے شمار فین فالوئنگ ہے، کے مداح اس خبر پر بہت خوش ہیں کہ وہ اپنی سالگرہ پر "سکندر" کے ٹیزر کی جھلک دیکھ سکیں گے۔
یہ فلم سال کی سب سے بڑی ایکشن فلموں میں سے ایک سمجھی جا رہی ہے، اور ٹیزر ریلیز کے بعد اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔