پاکستان کیخلاف پہلا ون ڈے: جنوبی افریقا کا اہم کھلاڑی ٹیم کا حصہ نہیں ہوگا

جنوبی افریقا کے چار فاسٹ بولر پہلے ہی انجری کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں


ویب ڈیسک December 16, 2024

جنوبی افریقا کی ون ڈے ٹیم کے کپتان ٹیمبا بووما پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سریز کے پہلے میچ میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔ جنوبی افریقی کپتا نے یہ فیصلہ پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پیشِ نظر ورک لوڈ کو مینیج کرنے کی غرض سے کیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی سے قبل یہ جنوبی افریقا کے پاس یہ آخری میچز ہیں جہاں ان کو اپنا مضبوط اسکواڈ دستیاب ہے۔ ایک روزہ اسکواڈ کے آٹھ کھلاڑی (ٹیمبا بووما، ایڈن مارکرم، ٹونی ڈی زورزی، ٹرِسٹن اسٹبز، رائن رکلٹن، مارکو جینسن، کیشو ماہراج اور کیگیسو رباڈا) سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا حصہ تھے، اور پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میں بھی شرکت متوقع ہے۔

چار فاسٹ بولرذ کی انجری کے بعد جنوبی افریقا کو اپنے فاسٹ بولرز کے حوالے سے تشویش ہے۔ وائن مولڈر (جن کی انگلی ٹوٹی ہوئی ہے) باکسنگ ڈے ٹیسٹ تک فٹ ہونے کی راہ دیکھ رہے ہیں جبکہ کولہے اور گروئن میں انجری کے باعث بالترتیب لُنگی اینگیڈی اور جیرالڈ کوٹزے جنوری تک ٹیم کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔ دوسری جانب ناندرے برجر پورے سیزن کے لیے باہر ہوگئے ہیں۔

اینرک نوکیے جو رباڈا اور جینسن کو سہارا دے سکتے تھے اب ٹوٹے ہوئے پنجے کی وجہ سے ون ڈے اور ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں