پارلیمانی لیڈر سنی اتحاد کونسل زرتاج گل وزیر نے موجودہ حکومت پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں بھاگنے کے طعنے دینے والے مشکل وقت میں جوتے چھوڑ کر لندن بھاگ جاتے ہیں آپ کی حکومت ووٹ چور اور خزانہ چور تو تھی ہی اب لاش اور کفن چور بھی بن گئی ہے۔
پارلیمانی لیڈر سنی اتحاد کونسل زرتاج گل وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ میں بارہ شہدا کے نام ایوان میں پیش کررہی ہوں اور یہ نام ایوان کے ریکارڈ کا حصہ ہیں ان ناموں کو چیلنج کریں انہوں نے کہا کہ ہمارے شہدا کے جنازے سارے جہاں نے دیکھے ہیں میتیں گولیاں لگنے کے بجائے حادثات قرار دےکر حوالے کی گئیں جبکہ شہدا کے ورثا کو خوفزدہ کیا گیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اب نومئی کے پیچھے چھپنا چھوڑ دیں آپ نے لاشوں اور قیدیوں کو غائب کیا ہے نومئی اور چھبیس نومبر کی تحقیقات کی جائیں۔
زرتاج گل نے کہا کہ اتنی لاشیں گرنے کے باوجود ہمارے لیڈر نے پھر بھی امن کو ایک موقع دینے کا اعلان کیا اور جب ہم نے مذاکرات کا اعلان کیا تو یہ حکومت مذاکرات مذاکرات کرتی بھاگ گئی۔
زرتاج گل کا کہنا تھا کہ کل ہی پشاور میں پھر دنیا نے دیکھ لیا عوام بانی پی ٹی آئی کی آواز پر پھر کتنا نکلتے ہیں آپ نے بارہ گھنٹے بجلی بند کر کے لاشیں گرا کر دیکھ لیا کیا ہمارے کارکنان پیچھے ہٹ گئے آج پھر بانی پی ٹی آئی کال دیں گے تو لوگ پھر نکلیں گے۔
زرتاج گل نے اپنے بیان میں گرفتار اور لاپتہ لوگوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔