سپرہائی وے اور حب ریور روڈ پر ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سپرہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 30 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی فوری طور پر شناخت کی جا سکے۔ موٹرسائیکل سوار ٹول پلازہ کے جانب سے جمالی پل کی جانب آرہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔
مدینہ کالونی کے علاقے بلدیہ مواچھ موڑ حب ریور روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے ایک راہگیر ایک جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا ، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو چھیپا ایمبولینسوں کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت 18 سالہ معیز ولد تاج الدین اور زخمی کی 18 سالہ عقیل ولد کلیم اللہ کے ناموں سے کی گئی، جاں بحق و زخمی ہونے والے مواچھ گوٹھ کے رہائشی ہیں ایس ایچ او مدینہ کالونی سب انسپکٹر عدنان سے رابطہ کرنے پر انہوں نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ۔