کراچی:
شہرقائد میں یخ بستہ ہواؤں کی رفتارکم ہونے کے سبب سردی کی شدت میں معمولی کمی ہوگئی، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گذشتہ روزکے مقابلے میں 1.6ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ گیا۔
رات وصبح کے اوقات میں کراچی پر بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں کے اثرات بدستور برقرارہیں، تاہم ہواؤں کی رفتارکم ہونے کے سبب دن کے وقت سردی کی شدت میں کمی واقع ہوگئی۔
پیرکوشہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گذشتہ روزکےمقابلےمیں 1.6ڈگری سینٹی گریڈ اضافے سے28.6 ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت شہرکا درجہ حرارت 10.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
شہرکے دیگرویدراسٹیشن پرمتفرق درجہ حرارت ریکارڈ ہوئے،جناح ٹرمینل پر8.9، فیصل بیس پر 11.5 اور مسرور بیس پر 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
شہر میں ہلکی دھند کے باعث کم سے کم حد نگاہ 3 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی،محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکےمطابق آئندہ تین روزکے دوران شہرکا موسم خنک اورخشک رہنے کی توقع ہے۔