فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی پرتنقید؛ پریانکا گاندھی کا بی جے پی کو کرارا جواب

کانگریسی رہنما پارلیمان کے اجلاس میں بیگ لٹکائے آئی تھیں جس پرانگریزی میں فلسطین لکھا ہوا تھا


ویب ڈیسک December 16, 2024

NEW DELHI:

 کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے فلسطینیوں کیلیے حمایت کے اظہار پر بی جے پی کی تنقید  کا کرارا  جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ وہی دقیانوسی پدرسری معاشرے والی سوچ ہے جہاں عورت کو اپنی مرضی سے چلا یاجاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریسی رہنما اور رکن اسمبلی پارلیمان کے اجلاس  کے دوران کندھے پر ایک بڑا سا بیگ لٹکائے آئی تھیں جس پرانگریزی میں فلسطین لکھا ہوا تھا اور فلسطینی پرچم کے رنگ اور امن کی فاختہ نمایاں تھی، جبکہ تربوز بھی بنا ہوا تھا جسے فلسطین سے یکجہتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

پریانکا گاندھی کی جانب سے فلسطین کی حمایت کا یہ اظہار انتہائی بی جے پی کے اراکین کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے کانگریسی رہنما کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جس کا جواب دیتے ہوئے پریانکا گاندھی نے کہا ہے کہ یہ وہی دقیانوسی پدرسری معاشرے والی سوچ ہے جہاں مرد فیصلہ کرتے ہیں کہ عورت کو کیا پہننا چاہیے، مگر میں اسے تسلیم نہیں کرتی، میں وہی پہنوں گی جو میرا  دل چاہے گا۔

 پریانکا نے بے جی پی رہنماؤں پر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کی فضولیات کے بجائے  بنگلا دیش میں ہندوؤں پر جاری مظالم پر دھیان دیں اور بنگلادیش حکومت سے اس بارے میں بات کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں