شکتی کپور اغوا کی سازش سے بال بال بچ گئے، پولیس کا حیران کن انکشاف

یہ انکشافات اس وقت سامنے آئے جب دہلی سے اغوا کیے جانے والے اداکار مشتاق محمد خان کے کیس کی تحقیقات ہو رہی تھیں


ویب ڈیسک December 16, 2024

بالی ووڈ کے مشہور اداکار شکتی کپور اغوا کی ایک بڑی سازش سے بچ گئے۔ 

پولیس نے انکشاف کیا کہ ایک گینگ نے اداکار کو اغوا کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن کپور کی جانب سے ایڈوانس رقم زیادہ مانگنے کے باعث منصوبہ ناکام ہو گیا۔

یہ انکشافات اس وقت سامنے آئے جب دہلی ایئرپورٹ سے اغوا کیے جانے والے اداکار مشتاق محمد خان کے کیس کی تحقیقات ہو رہی تھیں۔ مشتاق خان کو اتر پردیش کے بجنور میں یرغمال بنایا گیا تھا، جہاں سے وہ جراتمندانہ فرار میں کامیاب ہوئے۔

پولیس کے مطابق، اس گینگ نے کئی مشہور شخصیات کو ایونٹ کی دعوت کے بہانے پھنسایا۔ وہ پہلے ایڈوانس ادائیگی اور ہوائی ٹکٹ دیتے تاکہ اعتماد حاصل کیا جا سکے۔ 

مشتاق خان اسی اسکیم کا شکار ہوئے اور انہیں 20 نومبر کو دہلی ایئرپورٹ سے اغوا کیا گیا۔ دورانِ حراست گینگ نے ان کے بینک اکاؤنٹ سے دو لاکھ نکال لیے، لیکن خان معجزانہ طور پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق، شکتی کپور بھی گینگ کے نشانے پر تھے، لیکن ان کی پانچ لاکھ ایڈوانس رقم کی ڈیمانڈ نے اغوا کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ بجنور کے سپرنٹنڈنٹ پولیس ابھشیک جھا نے بتایا کہ گینگ ایسے مشہور اداکاروں کو نشانہ بناتا تھا جن کی عوام میں بڑی شہرت ہو۔ کپور کی رقم کی ڈیمانڈ زیادہ ہونے کے باعث گینگ نے انہیں اغوا کرنے کا ارادہ ترک کر دیا۔

گینگ کے چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور مزید ساتھیوں کی تلاش جاری ہے، جن میں گروہ کا سرغنہ لاوی عرف راہول سینی بھی شامل ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان سے 1.04 لاکھ اور دیگر سامان برآمد کیا ہے۔ایک دوسرے کیس میں، مزاحیہ اداکار سنیل پال کے اغوا میں ملوث ایک ملزم کو پولیس نے میرٹھ میں مقابلے کے دوران گرفتار کر لیا۔ ملزم ارجن نے فرار ہونے کی کوشش کے دوران پولیس پر فائرنگ کی تھی، لیکن پکڑا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |