ماہرہ خان بیٹے کے ساتھ شادی کے لمحات یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں
پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان اپنی شادی کے لمحات یاد کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں۔
انہوں نے اپنی شادی کے دن اپنے بیٹے اذلان کے ساتھ گزارے خاص لمحے کو یاد کیا اور بتایا کہ وہ چاہتی تھیں کہ ان کا بیٹا انہیں "اسپیشل دن" پر واک کرائے۔
ماہرہ خان نے گزشتہ سال اکتوبر میں اپنے قریبی دوست اور بزنس مین سلیم کریم کے ساتھ ایک مختصر تقریب میں نکاح کیا تھا۔
اپنے ایک انٹرویو کے دوران، بی بی سی ایشیا نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے، ماہرہ خان نے کہا:"مجھے اپنے بچے پر فخر تھا۔ میں چاہتی تھی کہ وہ مجھے واک کرائے، اور اس نے ایسا ہی کیا۔"